ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ڈرامہ کلب کے قیام کے51سال پورے ہونے پر چل رہا ناٹک فیسٹیول’’ کیمپس وائڈ‘‘ اختتام پذیر

ڈرامہ کلب کے قیام کے51سال پورے ہونے پر چل رہا ناٹک فیسٹیول’’ کیمپس وائڈ‘‘ اختتام پذیر

Sat, 10 Sep 2016 19:24:44  SO Admin   S.O. News Service

 

علی گڑھ10ستمبر(آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈرامہ کلب کے قیام کے51سال پورے ہونے پر پانچ دن سے چل رہا ناٹک فیسٹیول’’ کیمپس وائڈ‘‘ آج اختتام پذیر ہوا۔اس پانچ روزہ پروگرام میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف اسٹیجوں پر ناٹک اور دیگر پروگرام پیش کئے گئے۔ان ناٹکوں میں انقلاب، سکے کا دوسرا پہلو، قومی اتحاد اور چائے کے عنوان سے نکڑ ناٹک، آرٹس فیکلٹی، ایم اے لائبریری کینٹین، انجینئرنگ فیکلٹی، ویمنس پالی ٹیکنک، لاء فیکلٹی، عبداللہ ہال اور اسٹریچی ہال میں پیش کئے گئے۔ ساتھ ہی مونو لاگ’’ امانت‘‘ ر باب حسن کے ذریعہ ’’ ٹائم پلیز‘‘۔ رشی کمار یادو کے ذریعہ کہانی۔ رضیہ خانم کے ذریعہ ’’ تماشا‘‘ عامر خاں کے ذریعہ پیش کئے گئے کچھ قصہ گوئی جیسے ’’ ٹوبا ٹیک سنگھ، شاکر علی کے ذریعہ’’1919 کی بات‘‘، معظم احمد کے ذریعہ ’’ مغل بچہ‘‘ اور طلحہٰ عباسی کے کچھ ناٹک بھی اسٹیج کئے گئے جن میں ’’بگ بی‘‘، ’’ ٹیکس فری‘‘، ’’ آغوش میں ڈیموکریسی‘‘ اور مائم ’’ بیلون مین‘‘ اور’’ ایگزام ٹائم‘‘ بی ایس جے اور عبداللہ ہال میں پیش کئے گئے۔پروگرام کے آخری دن ڈرامہ کلب کے طلبأ نے سی ای سی لان کو بہت خوبصورتی کے ساتھ سجایا۔ ساتھ ہی سنگل ناٹک ’’ اوپر کی منزل‘‘ فیصل جمیل نے اور’’تماشا‘‘ عامر خاں نے پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی حسنین جعفری نے سعادت حسن منٹو کی کہانی’’ کھول دو‘‘ پیش کی۔انکت ملک اور وجیہہ خاں کے تحریر کردہ و ہدایت کردہ انگریزی ناٹک’’ ویرائٹیز آف وژن‘‘ کی پیشکش کے ساتھ ہی پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس موقعہ پر سی ای سی کے کو آرڈینیٹر پروفیسر ایف ایس شیرانی نے کہا کہ گذشتہ پچاس سال میں ایسا پروگرام ڈرامہ کلب نے پہلے کبھی پیش نہیں کیا۔انہوں نے بچوں کے فن کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کی توقع کا اظہار کیا۔اس کیمپس وائڈ پروگرام کے ذریعہ نابرابری، تفریق، گندی سیاست، بدعنوانی وغیرہ پر طنز کیاگیا اور ان مسائل کے حل تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔اس پانچ روزہ پروگرام کو لوگوں نے دل سے سراہا جس کے سبب پروگرام مکمل طور پر کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

Share: